اپنا گھر سکیم ،بے گھر افراد کے لئے بڑی خوشخبری

new development
کیپشن: apna ghar scheem
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)کم آمدنی والے افراد کے لیے اپنا گھر سکیم میں بڑی پیش رفت، سکیم کے فیز ون کے لیے محکمہ خزانہ نے تین ارب کے قرض کی منظوری دے دی، محکمہ ہاﺅسنگ منصوبے کا فیز ون رواں سال ہی مکمل کرے گا جس میں ایک ہزار گھروں کے انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کا کام مکمل کیا جائیگا۔
 تفصیلات کے مطابق پیری اربن سوساٹیز اپنا گھر سکیم کے فیز ون کے لیے محکمہ خزانہ نے تین ارب کے قرض کی منظوری دے دی ہے ۔محکمہ ہاﺅسنگ کو منصوبے کے فیز ون پر عملدرآمد کے لیے تین ارب کا قرض دینے فیصلہ کیا گیا ہے ۔تین ارب کا قرض محکمہ ہاﺅسنگ سکیم کے انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کے لیے استعمال کرے گا۔
بنک آف پنجاب اور دیگر کمرشل بنکس منصوبے کے لیے موڈ گیج فنانسنگ کے تحت فنڈز فراہم کریں گے،پہلے فیز پر عملدرآمد اور ایک ہزار گھروں کی تکمیل رواں سال میں ہی مکمل کی جائیگی،الاٹیز کو ہاﺅسنگ یونٹ خریدنے کے لیے کم سے کم دس فیصد اپ فرنٹ جمع کروانا ہوگا۔۔ابتدائی طور پر سکیم کے تحت لاہور کے مضافاتی علاقے رائیونڈ سمیت چار مقامات پر ایک ہزار گھروں کی تعمیر کی جائیگی۔
مجموعی طور پر سکیم کے تحت 20 مقامات شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں جہاں دس ہزار گھروں کی تعمیر کی جائیگی جو کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم سے الگ ہونگے۔محکمہ ہاﺅسنگ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے پنجاب گورنمنٹ کی ای سی ایس پی کنسلٹنسی سروس کی ٹیکنیکل مدد لے گا۔سکیم کے تحت پانچ سو سکوئر فٹ کورڈ ایریا تین مرلے کے پلاٹ کا ہاﺅسنگ یونٹ بنایا جائیگا، تمام یونٹس سرکاری اراضی پر تعمیر ہونگے،تمام ہاﺅسنگ یونٹس کی قیمت 14 لاکھ بشمول تین لاکھ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ لی جائیگی،الاٹیز کو تین مرلے کا مکان 11 لاکھ میں دیا جائیگا ، باقی تین لاکھ نیفڈا بطور سبسڈی دے گا۔نیفڈا کی جانب سے مجموعی طور پر فیز ون کے لیے تین ارب کی سبسڈی دی جائیگی جو کہ منصوبہ مکمل ہونے پر محکمہ ہاﺅسنگ محکمہ خزانہ کو لیے گئے قرض کے عوض واپس کرے گا۔