میٹرک دوسرے سالانہ امتحان کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری

 میٹرک دوسرے سالانہ امتحان کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید:تعلیمی بورڈ نے میٹرک دوسرے سالانہ امتحان کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

تفصیلا ت کے مطا بق میٹرک امتحان کا آغاز 15ستمبر سے ہوگا،پہلے روز ایجوکیشن اور تاریخ پاکستان کا پیپر،16 ستمبر کو فزکس اور سوکس 18 ستمبر کو انگلش اور کمپیوٹر سائنس کا پیپر ہوگا،19 ستمبر کو اسلامیات،20 کو اردو اورجغرافیہ کا پیپر 22 ستمبر کو مطالعہ پاکستان اور 23 کو بیالوجی اور کمپیوٹرسائنس کا پیپر جبکہ 25 ستمبرکو آخری پیپر کیمسٹری اور جنرل سائنس کا  ہوگا۔

نہم کے امتحانات کا آغاز 26 ستمبر سے کیا جا ئے گا،نہم جماعت کا پہلا پیپر ایجوکیشن اور تاریخ پاکستان کا ہوگا، آخری پیپر 7 اکتوبر کو لیا جائے گاجو کہ بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کا ہوگا۔ْ

ڈیٹ شیٹ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز کی منظوری سے جاری کی گئی ہے۔