وزیراعظم عمران خان کا صحت انصاف کارڈ سے متعلق بڑا فیصلہ

PM Imran
کیپشن: PM Imran
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا اور سیٹیزن پورٹل پر صحت انصاف کارڈ کے نام سے خصوصی کیٹگری مختص کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صحت انصاف کارڈ کے نظام میں مزید بہتری کے لیے وزیراعظم عمران خان نے اہم کرلیا، اب شہری صحت انصاف کارڈ سے متعلق شکایات پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج کرسکیں گے، سیٹیزن پورٹل پر صحت انصاف کارڈ کے نام سے خصوصی کیٹگری مختص کردی گئی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں علاج معالجے  کی سہولتوں اورعملے سے متعلق سمیت اخراجات کی عدم معلومات، تاخیر اور غلط علاج پر بھی شکایات کی جاسکیں گی، صحت کارڈ کے پینل میں شامل ہسپتالوں کے مسائل پر بھی شکایات درج کرائی جاسکیں گی۔

شکایات کے فوری ازالے کے لیے اسٹیٹ لائف کےاعلیٰ افسران کو خصوصی ڈیش بورڈ الاٹ کردی ہے اور وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چئیرمین اسٹیٹ لائف شہریوں کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنائیں گے

Sughra Afzal

Content Writer