ویب ڈیسک :آنجہانی بھارتی گلوکار زوبین گارگ کے بینڈ کے ساتھی شیکھر جیوٹی گوسوامی نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار کو ان کے مینجرسدھارتھ شرما اور فیسٹیول آرگنائزر شیمکانو مہنتا نے زہر دے کر قتل کیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوسوامی کا کہنا ہے کہ مینجراور فیسٹیول آرگنائزر نے گلوکار کی موت کو حادثاتی ظاہر کرنے کی کوشش کی اور یہ واقعہ غیر ملکی مقام پر اس لیے پیش آیا تاکہ جرم کو چھپایا جا سکے۔
گوسوامی کے مطابق شرما واقعے سے قبل مشکوک رویہ اختیار کیے ہوئے تھا اور اس نے کشتی کے عملے سے زبردستی کنٹرول سنبھال لیا تھا، جب زوبین کو پانی میں سانس لینے میں دشواری ہوئی تو شرما نے مدد کرنے کے بجائے دوسروں کو روک دیا۔
گوسوامی کے مطابق زوبین ایک ماہر تیراک تھے، اس لیے ان کی موت صرف ڈوبنے سے ممکن نہیں۔
گلوکار کی اہلیہ گارما سائیکیا گارگ نے بھی کہا کہ انہیں سازش کا شک ہے کیونکہ زوبین کو دل کا کوئی عارضہ نہیں تھا اور انہیں پانی کے قریب جانے سے منع کیا گیا تھا۔
دوسری جانب زوبین کے مینجر شرما اور مہنتا نے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
پولیس نے ابتدائی شواہد کو قابلِ اعتبار قرار دیا ہے جبکہ آسام کے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا شرما نےکیس کی مکمل تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ زوبین گارگ 19 ستمبر کو سنگاپور میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔