شہباز شریف نے لدھڑ گاوں میں تہلکہ آراخطاب سےعوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ نون کے صدرمیاں محمد شہباز شریف نے اپنا مقبول عام عوامی لباس زیب تن کر کے لدھڑ گاؤں میں تہلکہ خیز خطاب سےعوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ۔

انہوں نے کئی ہفتے کے وقفے کے بعد عوام کے ساتھ اپنے مخصوص پرجوش انداز سے خطاب کیا تو میڈیا اور سوشل میڈیا میں دھوم مچ گئی۔مسلم لیگ نون کے صدر نے بدھ کی شام اپنے انتخابی حلقے کا دورہ  کیا۔وہ اپنے ووٹروں سے ملنے کیلئے  پی پی 158 لدھڑ گاؤں گئے۔ مداحوں اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی بڑی تعداد نےانکا استقبال کیا۔ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے  ڈالے اور شہباز شریف، نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔

میاں محمد شہباز شریف نےامیدوار پی پی 158 چوہدری محمد نواز کے ڈیرے پر منعقدہ جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا  آپکا خادم آپکے پاس حاضر ہوا ہے۔ میں نےلاہور میں عوامی مہم کا اغاز اپنے انتخابی حلقہ سے کیا ہے۔اپنے دورے کے آغاز پر آپ سب کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔

2013 میں آپ نے نواز شریف کو تیسری بار وزیراعظم منتخب کیا تھا۔ 2013 میں جب نواز شریف وزیراعظم بنے تو لوڈشیڈنگ کے باعث اندھیرے تھے بے روزگاری تھی۔ نواز شریف نے تیسری بار وزیراعظم بن کر ملک سے اندھیرے ختم کئے بے روزگاری کا خاتمہ کیا۔ نواز شریف نے امریکی دباؤ کے باوجود چھ اٹیمی دھماکے کئے۔نواز شریف کے دور میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا جرم تھا کہ اس نے پاکستان کو اٹیمی طاقت بنایا۔اسی وجہ سے 2108 کے الیکشن میں تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی ہوئی۔ نواز شریف کو صرف اقتدار سے علیحدہ نہیں کیا گیا بلکہ ملک کو ترقی و خوشحالی سے بھی دور کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بیٹا ایک بار پھر وطن واپس آ رہا ہے۔ 21 تاریخ کو نواز شریف اپنے ساتھ ملک کی ترقی اور خوشحالی بھی ساتھ لا رہا ہے۔ نواز شریف ملک میں ترقی و خوشحالی کے سفر کو دوبارہ شروع کرنے آ رہا ہے۔ آپ سے نے نواز شریف کا تاریخی استقبال کرنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جن کرداروں نے نواز شریف کے ساتھ ظلم و زیادتی کی انکو بھی آپ جانتے ہیں۔آپ نے نواز شریف کا تاریخی استقبال کر کے ثابت کرنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ظلم کیا گیا۔ میں اور نواز شریف ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے جان لڑا دیں گے۔