توہین آمیز خاکے بنانے والے ملعون کارٹونسٹ زندہ جل گیا

Swedish cartoonist Vilks
کیپشن: Lars Vilks
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: توہین آمیز خاکہ بنانے والے ملعون سویڈش کارٹونسٹ  ٹریفک حادثے میں زندہ جل گیا، ہمراہ 2 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ملعون کارٹونسٹ لارس ولکس مبینہ طور پر ایک سادہ پولیس گاڑی میں دو پولیس اہلکاروں کے ساتھ کہیں جارہا تھا کہ  جنوبی سویڈن کے قصبے مارکیریڈ کے قریب ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں لارس کے ساتھ  دو پولیس اہلکاروں کی بھی موت واقع ہو گئی جبکہ ٹرک ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ معلون کارٹونسٹ کا جسم بری برح جھلس گیا اور تڑپ تڑپ کر اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ 

75 سالہ لارس ولکس توہین آمیز خاکہ بنانے کے بعد  مستقل طور پرپولیس کی حفاظت میں رہ رہا تھا۔ 2007 میں شائع ہونے والے کارٹون نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا تھا۔ یہ حادثہ ڈینش اخبار کی جانب سے اس متنازع کارٹون کے شائع ہونے کے ایک سال بعد پیش آیا ہے۔