(سعود بٹ) شہر میں پبلک ٹائلٹ کے مسائل حل کرنے کی طرف اہم اقدام، سلمان صوفی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام صاف باتھ کے نام سے پہلے نجی " پبلک ٹائلٹ" کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
برکت مارکیٹ میں صاف باتھ منصوبہ کے تحت پہلے پبلک ٹائلٹ نصب کردیئے گئے۔ افتتاحی تقریب میں سینئر کالم نگارعطاء الحق قاسمی اور سی او ایم سی ایل شوکت علی نے شرکت کی۔ عطاء الحق قاسمی کا کہنا تھا کہ پبلک ٹائلٹ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے مگر یہ مسئلہ سلمان صوفی کی جانب سے حل کیا جا رہا ہے جو خوش آئند ہے۔
ایس ایس فاؤنڈیشن کے سی او سلمان صوفی نے کہا کہ صاف باتھ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اس نوعیت کے کم از کم 500 پبلک ٹائلٹ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا مرد، خواتین اور معزور افراد کو صاف ستھرے پبلک ٹائلٹ کی فراہمی کیلئے 10 روپے فیس رکھی گئی ہے تاکہ شہری منصوبہ کی قدر بھی کریں۔
تقریب میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں پبلک ٹائلٹ ایک اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کواس قسم کے منصوبوں کی بھرپور سپورٹ کرنی چاہئیے۔ سلمان صوفی نے مزید کہا کہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹائلٹ سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔
Congratulations #Lahore!
— Salman Sufi (Wear a Mask to Keep All Safe) (@SalmanSufi7) October 4, 2020
Proud to have launched first #SaafBath at barkat market today.
A clean and managed public toilet that will cater to https://t.co/giAFcRwewX.Transgenders and Specially abled citzens. @FoundationSufi will expand this project. Sponsor one today! pic.twitter.com/X83bJ3L8uR