(سٹی 42) سپریم کورٹ نےپولیس کو قبضہ مافیا سرغنہ منشا بم کی گرفتاری کا حکم دے دیا، منشا بم کیخلاف مقدمات پہلے بھی درج ہیں اور گزشتہ روز مزید چار مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے قبضہ مافیا منشابم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے گزشتہ روز پو لیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ منشابم نے گزشتہ رات 12 سے 1 بجے کے درمیان اپنے ڈیرے پر آنا ہے اور اس کے لئے پولیس کے دو اہلکار وں کو سول کپڑوں میں تعینات کیا گیا جس وقت منشا بم آیا پولیس نے اس کو حراست میں لے لیا، تاہم وہ فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گیا، منشابم اور اس کے بیٹوں،ساتھیوں سمیت دہشتگردی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
علاوہ ازیں منشابم کے خلاف مزید4مقدمات دہشتگردی،کارسرکارمیں مداخلت اور بھتہ وصولی سمیت دیگرسنگین جرائم درج کئے گئے ہیں، مقدمات ایل ڈی اے کی جانب سے ٹاؤن شپ اور جوہر ٹاؤن تھانوں میں درج کئے گئے ہیں ،ان مقدمات میں منشابم کیساتھ اس کےبیٹوں اورنامعلوم افرادکوبھی شامل کیاگیاہے،دوسر ی جانب ایس پی معاذظفر کا کہنا تھا کہ منشا بم کے بیٹے فیصل منشا کی گاڑی حراست میں لے لی گئی، ناکہ پر موجود اہلکار نے فیصل منشا کی گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گرفتاری کے خوف سے منشابم کابیٹاذاتی گاڑی چھوڑکرفرار ہوگیا۔