سعید احمد سعید: پی آئی اے کا چین کے شہر ژیان کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ، پی آئی اے اسلام آباد سے ژیان کے لیے 6 نومبر سے پروازوں کا آغاز کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے چین کے شہر ژیان کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی آئی اے اسلام آباد سے ژیان کے لیے 6 نومبر سے پروازوں کا آغاز کرے گا جبکہ چین کے شہر ژیان کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ کورونا وائرس کے باعث چین کی جانب سے پاکستانی پروازوں کو محدود کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے چین پروازوں کے آغاز کے لیے اجازت طلب کر رکھی ہے۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن نے سیاحت کے فروغ کیلئے 4 نئی ایئر لائنز کو لائسنس جاری کردیئے ہیں۔ کشمیر ایئر، الویر ایئرویز ، اے ایس ایس ایل ایئر اور نارتھ ایئر کمپنی کو لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ چاروں پرائیویٹ کمپنیوں نے اندرون ملک سیاحتی پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔
پہلے مرحلے میں لاہور و دیگراضلاع سے سیاحتی شہروں کیلئےپروازیں آپریٹ کرنےپرغور جبکہ کمپنیز سیاحتی مقامات کیلئےہیلی کاپٹر، فکسڈ اورروٹری ونگ طیارے استعمال کریں گیں۔