سٹی 42 : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر سے ٹیلیفون گفتگو ہوئی، جس کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے پاکستان کی امن کے لیے سفارتی کوششوں اور ثالثی کردار کو سراہا۔ پاکستان کے خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات کے فروغ پر برطانیہ کا اظہارِ اطمینان کیا۔
اسحاق ڈار نے علاقائی و عالمی امن کے لیے پاکستان کے مکالمہ اور سفارتکاری کے عزم کا اعادہ کیا۔ گفتگو میں جاری تنازع کے عالمی معیشت پر اثرات اور دیگر وسیع تر مضمرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ امور سمیت علاقائی و عالمی پیشرفت پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔