نوازشریف کی تاحیات نااہلی سے متعلق بڑی خبر آگئی

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
کیپشن: Law Minister Azam Nazeer Tarar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم  نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

 میڈيا سے گفتگو  وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان کو لانگ مارچ سے قبل اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر نظر ڈالنی چاہیے، پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں، بعض لوگ آئین سے زیادہ اپنے پارٹی لیڈر کو اہمیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد نبویﷺ میں ہونے والے واقعے کے مقدمات ریاست پاکستان کی طرف سے درج نہیں کیے جاسکتے، وزارت قانون اس سارے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor