بغاوت کا ڈر، تحریک انصاف نے امیدواروں پر نئی شرط عائد کردی

بغاوت کا ڈر، تحریک انصاف نے امیدواروں پر نئی شرط عائد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) ساتھی ساتھ نبھانا، بیچ راستے چھوڑ نہ جانا، وعدہ کرو، ساتھ نبھاؤ گے۔ تحریک انصاف کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے والوں کی بغاوت اور ناراضگی کا ڈر، ٹکٹ کے امیدواروں سے حلف نامے لینا شروع کر دیئے۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔۔پنجاب حکومت نے بجٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا

سٹی 42 ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے وفاداری جانچنے اور انتخابات میں کسی قسم کی بدمزگی سے بچنے کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے قبل امیدواروں کی بغاوت سے بچنے کے لیے حلف نامے لینا شروع کردیئے ہیں۔ حلف نامہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں نامزد امیدوار کے خلاف الیکشن میں حصہ نہ لینے سے متعلق ہے۔ حلف نامے میں امیدوار پارٹی کو اپنی وفاداری کا یقین دلائے گا۔ حلف نامے میں پی ٹی آئی نے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں امیدوار کے آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا راستہ بھی بند کردیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ لاہوریئے بڑی مصیبت سے بچ گئے

حلف نامے میں کہا گیا ہےکہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں پارٹی کے فیصلے کو سرتسلیم خم کروں گا، نامزد امیدوار کیخلاف آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن نہیں لڑوں گا۔ ٹکٹ نہ ملنے والا امیدوار پارٹی کے نامزد امیدوار کی ہر ممکن اور غیر مشروط مدد بھی کرے گا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔عمران خان آج مسلم لیگ ق کی بڑی وکٹ گرائیں گے