ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ن (PMLN)کی سینئر نائب صدر مریم نواز (maryam Nawaz) نے سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آ نے کے بعد سے اس پر مخالف جماعتوں کے رہنماؤں کا ردعمل آ نے کاسلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز فواد چوہدری کی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے بھائی سے دو ججوں میں رابطہ کرانے کی بات کر رہے تھے۔
اس ویڈیو میں ہونے والی بات چیت سے متعلق مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیا۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’پاکستان ٹرکِ انصاف !‘۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں اس سے متعلق ٹرک کی 2 تصاویر بھی لگائیں۔
پاکستان ٹرکِ انصاف ! pic.twitter.com/Mi35a5e2rd
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 3, 2023