اساتذہ کے تبادلوں سے متعلق بڑی خبر

اساتذہ،تبادلے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی،دستاویزات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تبادلوں کیلئے منتخب اساتذہ کے دستاویزات کی جانچ پڑتال شروع کردی۔
  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تبادلوں کیلئے منتخب اساتذہ کے دستاویزات کی جانچ پڑتال شروع کردی۔ دستاویزات کی جانچ پڑتال کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

ڈپٹی ڈی ای او سعید اصغر کمیٹی کے کنوینئر تعینات کردیا۔دیگر 6 ممبران میں محمد انس ، حافظ محمد اویس، محمد وسیم بٹ، محمد ارشد ،سید وقار اور محمد سرفراز شامل ہیں۔کمیٹی مقررہ ڈیڈ لائن تک اساتذہ کے دستاویزات کی جانچ پٹرتال کرکے محکمہ کو بھیجوائیں گی۔ اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز 20 جولائی کے بعد جاری کیے جائیں گے۔