لاہور کا اہم انڈرپاس ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا

لاہور کا اہم انڈرپاس ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طلحہ اشرف) کلمہ چوک انڈر پاس ری ماڈلنگ منصوبے پر کام تیز،منصوبے کی بر وقت تکمیل کیلئے کلمہ چوک انڈر پاس کو بند کردیاگیا،انڈر پاس بند ہونے سے کلمہ چوک پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔
  کلمہ چوک انڈر پاس ری ماڈلنگ منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے کلمہ چوک انڈرپاس کی دونوں اطراف کو ٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا گیا۔ کلمہ چوک انڈر پاس کی بندش شہریوں کیلئے سفر میں مشکلات کا سبب بن گئی, انڈرپاس کی بندش کی وجہ سے ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنانے کیلئے شہریوں کو متبادل راستے بتائے گئے ہیں, لبرٹی مارکیٹ سے برکت مارکیٹ جانیوالی ٹریفک انڈرپاس کے اوپر سے جائے گی، مسلم ٹاؤن موڑ سے آنیوالی ٹریفک کینال روڈ سے برکت مارکیٹ جاسکتی ہے یا کلمہ چوک فلائی اوور سے ہو کر نرسری یوٹرن استعمال کر سکتی ہے۔

برکت مارکیٹ سے آنیوالی اور لبرٹی مارکیٹ کی طرف جانیوالی ٹریفک مسلم ٹاؤن کی طرف جائے گی اور یوٹرن لیکر قذافی اسٹیڈیم سے ہوتی ہوئی لبرٹی مارکیٹ پہنچے گی۔ اسی طرح ماڈل ٹاؤن سے لبرٹی مارکیٹ کیلئے آنیوالی ٹریفک بھی سیدھی مسلم ٹاؤن جائے گی۔