مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے دور، 9روپےمزید مہنگا ہوگیا

مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے دور، 9روپےمزید مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: شہر میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہوگیا، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں9روپے فی کلوگرام کا اضافہ دیکھا گیا۔ قیمت 247روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر مرغی کا گوشت9 روپے اضافے کے بعد247 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زندہ برائلر کی قیمت پرچون میں170 روپے فی کلوگرام متعین کی گئی ، تھوک میں زندہ برائلر166 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہوا۔

 شہریوں نے برائلر مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا، شہریوں کا کہناہے کہ مٹن اور بیف عام آدمی کی پہنچ سے پہلے ہی باہر ہے اگر برائلر مرغی بھی یونہی مہنگی ہوتی رہی تو یہ بھی عوام کے مقدرمیں نہیں رہے گی۔ صارفین نے برائلر مرغی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر پنجاب حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔