عابد چودھری : غازی آباد بٹ چوک میں گیس والے غباروں کی ٹینکی پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے اور قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
زوردار دھماکہ غازی آباد بٹ چوک میں ہوا جہاں دھماکے سے قریب واقع دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکہ گیس غباروں کی ٹینکی پھٹنے سے ہوا تاہم دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور گیس غبارے کی ٹینکی کے مالک کو حراست میں لے لیا۔