بہن اسلام آباد دھرنا میں گمشدہ قرار دیتی رہی اور بی ایل اے کا کارکن مچھ میں حملہ کرنے پہنچ گیا

Baloch terrorists, BLa, Baloch Yakjehti Committee, Mahrang Lango, City42, Machh terrorist attack, Baloch propaganda
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بی ایل اے نے مچھ میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل ہونے والے جن کارکنوں کی تصاویر جاری کی ہیں ان مین وہ شخص بھی شامل ہے جس کی بہن اس کو جبراً لاپتہ کر دیئے جانے کا ڈھونگ رچا کر  کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کر کے راستہ بھر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتی رہی اور اسلام آباد میں بھی کئی دن تک دھرنا دے کر ریاستی اداروں  کو اپنے بھائی کے اغوا کا مجرم قرار دیتی رہی۔

اب اس خاتون کا بھائی بی ایل اے کا کارکن نکل آیا جسے بی ایل اے نے دوسرے دہشت گردوں کے ساتھ مچھ میں پاکستان کی تنصیبات پر حملے کرنے کے لئے بھیجا اور جب وہ دوسرے دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا تو بی ایل اے نے فخر کے ساتھ اس کا پوسٹر نکالا اور اسے اپنا شہید قرار دیا۔ مچھ مین کتے کی موت مرنے والے دہشتردوں میں سے ایک دہشتگرد کی بہن اسلام آباد دھرنے میں بھی موجود تھی اور اس کا کہنا تھا کہہ اُس کا بھائی ایجنسیوں نے لاپتہ کیا ہوا ہے۔ اب بی ایل اے کا پوسٹر سامنے آنے کے بعد  جو لوگ  اسلام آباد میں پروپیگنڈا کے لئے آنے والی خواتین کے گروہ  کی وکالت کر رہے تھے۔  ان کو اس سوال کا جواب تلاش کرنا چاہئے کہ اسلام آباد میں جس شخص کو گمشدہ بتایا جا رہا تھا وہ بی ایل اے کا رکن تھا اور بی ایل اے کے ساتھ کارروائیوں میں شریک ہونے کے لئے غائب تھا تو  اس کا نام لے کر ریاست کو بدنام کرنے والے اپنے پہنچائے ہوئے نقصان کی کیا تلافی کریں گے۔  مہرنگ لانگو کے اسلام آباد والے ڈرامے کے دوران بھی ایران کے علاقہ میں پاکستان کے میزائل حملہ میں مارے جانے والے ایک دہشتگرد کے بارے میں خود مہرنگ  نے بتا دیا تھا کہ اس ژخص کی بہن تو ہمارے ساتھ دھرنے میں موجود ہے۔