پشاور زلمی کیخلاف راشد خان کے منفرد انداز میں لگائے چھکے کے دلچسپ نام

پشاور زلمی کیخلاف راشد خان کے منفرد انداز میں لگائے چھکے کے دلچسپ نام
کیپشن: Rashid Khan six
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور قلندر ز کے راشد خان نے پشاور زلمی کے خلاف اپنے منفرد اسٹائل کے چھکے کا مداحوں سے نام تجویز کرنے کو کہا،کسی نے لپیٹا کہا تو کوئی ہیلی کاپٹر کا نام دینے لگا،اور کوئی تھپڑ شاٹ کہہ اٹھا۔

 پاکستان سُپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغان کرکٹر راشد خان نے کھیلی انوکھی شاٹ اور مداحوں سے اپنی ہِٹ کو نام دینے کی فرمائش کرڈالی۔میچ کے دوران آخری اوور میں سلمان ارشاد کی دوسری گیند کے جواب میں راشد خان آف سائیڈ پر چلے گئے اور ایک زبردست چھکا لگا یا۔
راشد خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رُخ کیا اپنی شاٹ کی ویڈیو شیئر کی اور مداحوں کو شاٹ کا نام تجویز کرنے کی دعوت دی۔سابق کرکٹر یاسر حمید نے آئس ہاکی شارٹ کہا،تو کسی نے اسے لپیٹے کا نام دیا, اور کو ئی اس شاٹ کو ہیلی کاپٹر کہہ گیا.

ایک اور صارف نے کہا کہ ’یہ تھپڑ والی شاٹ تھی آپ کو یہ شاٹ کیسی لگی نام تجویز کریں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer