نواز شریف کی نئی موصول ہونے والی رپورٹس پر حکومت کا اہم فیصلہ

نواز شریف کی نئی موصول ہونے والی رپورٹس پر حکومت کا اہم فیصلہ
کیپشن: Nawaz Shareef
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کا معاملہ، نواز شریف کی نئی موصول ہونے والی رپورٹس پر پھر میڈیکل بورڈ سے ایڈوائس طلب حکومت نے پہلے سے قائم میڈیکل بورڈ کو ہی رپورٹ کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نئی موصول ہونے والی رپورٹس پر پھر میڈیکل بورڈ سے ایڈوائس طلب کی۔حکومت نے پہلے سے قائم میڈیکل بورڈ کو ہی رپورٹ کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی،‏ یہ بورڈ 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا،بورڈ کے کنوینئر پروفیسر عارف ندیم ہیں۔ممبران میں پروفیسر غیاث النبی طیب، پروفیسر ثاقب سعید، پروفیسر شاہد حمید شامل ہیں۔

علاوہ ازیں پروفیسر بلال ایس محی الدین، پروفیسر امبرین حمید،پروفیسر شفیق الرحمن، پروفیسر مونا عزیز، پروفیسر خدیجہ عرفان خواجہ ممبران میں شامل ہیں۔میڈیکل بورڈ گزشتہ ماہ بھی ادھوری میڈیکل رپورٹس پر رائے دینے سے معذرت کر چکا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer