عرفان ملک:سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور امن عامہ کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے خلاف متعلقہ اداروں نے کارروائیاں مزید سخت کر دی ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، پولیس اوراین سی سی آئی اے نے سائبر پٹرولنگ کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مسلسل نگرانی شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق بیرونِ ملک سے چلائے جانے والے ایسے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی متحرک پائے گئے ہیں جو اشتعال انگیزی اور نقصِ امن کا باعث بننے والا مواد پھیلا رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی نشاندہی پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے متعلقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے,اس کے علاوہ این سی سی آئی اے میں سائبر پٹرولنگ کے لیے خصوصی کاؤنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ آن لائن سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کی جا سکے۔
متعلقہ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بغیر تصدیق کسی بھی فرقہ وارانہ، اشتعال انگیز یا نفرت انگیز مواد کو آگے شیئر یا فارورڈ کرنا بھی قانوناً جرم ہے۔