توشہ خانہ کیس: پی ٹی آئی کی اپیل واپس لینے پر نمٹا دی گئی

توشہ خانہ کیس: پی ٹی آئی کی اپیل واپس لینے پر نمٹا دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، الیکشن کمیشن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل سے پوچھا کہ کیا ہائیکورٹ نے حکم امتناع دیا ہے، جس پر خواجہ حارث نے بتایا کہ نہیں ابھی فیصلہ محفوظ ہے۔سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ توقع ہے ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ قانون کی روح کے مطابق چلیں گی، مقدمہ ٹرانسفر کرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کہا کہ کیس ٹرانسفر کی درخواست پر فیصلے تک ٹرائل کورٹ فیصلہ نہیں کرسکتی۔ وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے مؤقف اپنایا کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 528 اس حوالے سے واضح ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ معاملہ قانون سے آگے جاکر فریقین کی رضامندی پر آچکا ہے۔ جس پر امجد پرویز نے کہا کہ میں رضامندی کا اظہار کروں تو اس کی خواجہ صاحب غلط تشریح کرتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم چیئرمین تحریک انصاف کی دیگر زیرالتواء درخوستوں پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکمنامے میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 526 آٹھ کا بھی حوالہ دیا۔ عدالت نے کہا کہ سیکشن 526 آٹھ کے تحت ٹرانسفر کی درخواست پر فیصلے تک ٹرائل کورٹ فیصلہ نہیں سناسکتی۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے پوچھا کہ کیا آپ کو ہاٸی کورٹ سے کوٸی ریلیف ملا؟۔ خواجہ حارث نے کہا کہ ہمیں ابھی تک ہاٸی کورٹ سے ریلیف نہیں ملا۔ جسٹس یحییٰ نے پوچھا کہ آپ عدالت سے کیا چاہتے ہیں؟، ہاٸیکورٹ کی جانب سے درخواست پر فیصلہ آنے دیں۔ خواجہ حارث نے کہا کہ ہاٸی کورٹ میں داٸر درخواستوں پر ہمیں نہیں سنا گیا۔وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی خواجہ حارث اپنی مرضی کی تشریح کرتے ہیں۔ جس پر کمرۂ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے اعتراف کیا کہ قانون واضح ہے کہ جب تک ہائی کورٹ فیصلہ نہ کرلے ٹرائل کورٹ حتمی فیصلہ نہیں کرسکتی۔ جس پر بینچ کے سربراہ نے کہا کہ تو بات ہی ختم ہوگئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں۔ خواجہ حارث نے کہا کہ ہم درخواست پر مزید کارروائی نہیں چاہتے۔

اس سے قبل توشہ خانہ کیس پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل دیا گیا، بینچ میں جسٹس مظاہر علی اکبر کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو بینچ میں شامل کرلیا گیا۔سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیدیا، جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، جسٹس مظاہر علی اکبر کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی نئے بینچ کا حصہ ہوں گے، جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ میں شامل ہیں۔چیٸرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکلاء عدالت کو ہاٸیکورٹ کی سماعت سے متعلق آگاہ کریں گے۔سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت کے حکمنامے میں کہا تھا کہ آئندہ سماعت دستیاب بینچ کرے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حکم امتناع اور حق دفاع کی بحالی سمیت 8 درخواستوں پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گی۔اس کے علاوہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کے دلائل مکمل ہوگئے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو ساڑھے 11 بجے دلائل شروع کرنے کی ہدایت کردی۔


 

 
 

Ansa Awais

Content Writer