ویکسی نیشن نہ کروانے والے اساتذہ  کے لئے بری خبر

class room
کیپشن: class room
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)اساتذہ کو کورونا ویکسی نیشن لگوانا لازمی قرار دے دیاگیا، ویکسی نیشن نہ کروانے والے اساتذہ و دیگرسٹاف پر 22 اگست سے تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی لگادی گئی۔

 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق اساتذہ کو 21 اگست تک ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ویکسی نیشن نہ کروانے والے اساتذہ کو 22 اگست سے تعلیمی اداروں میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ اورنان ٹیچنگ سٹاف دونوں کو ویکسنیشن کرانا لازمی ہوگا۔

 واضح رہے کہ  ملک بھر میں کورونا سے مزید 46 مریض انتقال کرگئے،4 ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں کورونا سے مزید 46 مریض جان  سے گئے  جبکہ 4 ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،  گزشتہ 24گھنٹوں میں57 ہزار 398 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 22 فیصد رہی۔