(علی رامے)پنجاب میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی بند کے لیے استعمال ہونے والا پتھر کم ہونے کا انکشاف ،مون سون شروع ہونے کے باوجود پنجاب حکومت نے حفاظتی بند پتھر کی خریداری نہ کی ۔لاہور زون میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پتھر کا اسٹاک صرف 40 فیصد تک رہ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں کو سیلاب سے بچانے کے لئے پنجاب حکومت پتھر کی خریداری کرتی ہے جس کا مقصد حفاظتی بند کو مزید مضبوط کرنا ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور زون میں محکمہ آبپاشی کو حفاظتی بند کے لیے 90 لاکھ سکئیر فٹ پتھروں کی ضرورت ہے جبکہ اور لاہور زون میں رہائشیوں کو بارشی سیلابی ریلوں سے بچانے کے لیے کم از کم 63 لاکھ سکئیر فٹ پتھر ہونا لازمی ہے ۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق لاہور زون میں بارشی سیلابی ریلے کو روکنے کے لیے محکمہ آبپاشی کے پاس صرف 37 لاکھ سکئیر فٹ پتھر موجود ہیں اور لاہور زون میں دریائے راوی ،ایک اور ڈیک نالوں پر حفاظتی بند کے لیے 65 لاکھ سکئیر فٹ پتھر ہونا لازمی ہے ۔محکمہ آبپاشی کے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور زون میں اگر ہنگامی صورتحال ہوئی تو پتھر ہنگامی بنیادوں پر دیگر اضلاع سے لیا جا سکتا ہے۔