ٹھوکر نیاز بیگ (راؤ دلشاد) مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خرید و فروخت کے ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، شہر کی بارہ مویشی منڈیوں میں 17لاکھ 71 ہزار 338 جھوٹے بڑے جانوروں کی خریدوفروخت ہوئی جبکہ 79ارب 45 کروڑ 67 لاکھ سے زائد کا کاروبار ہوا، رائیونڈ، لکھو ڈیر، پائن ایونیو اور ڈی ایچ اے کی مویشی منڈیوں میں سب سے زیادہ خریداری ہوئی۔
سٹی 42 نے سرکاری اعداد شمار کی رپورٹ حاصل کر لی، رپورٹ کے مطابق رائیونڈ، لکھو ڈیر، شانو بابا چوک پائن ایونیو اور ڈی ایچ اے کی مویشی منڈیوں میں سب سے زیادہ خریداری ہوئی جبکہ انتظامات کے حوالے سے بھی رائیونڈ، لکھو ڈیر، شانو بابا چوک پائن ایونیو اور ڈی ایچ اے نائن کی منڈیاں بازی لے گئیں، پنجاب کے 36 اضلاع میں لاہور کو قربانی اور معاشی سرگرمیوں کے لحاظ سے نمبر ون قرار دیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق 10 لاکھ 72 ہزار 842 چھوٹے جانور فروخت ہوئے جبکہ 6 لاکھ 98 ہزار 398 بڑے جانور فروخت ہوئے، شہر میں چھوٹے جانور کا 37 ارب 55 کروڑ 29 لاکھ 70 ہزار روپے کا کاروبار ہوا، بڑے جانور 41 ارب 90 کروڑ 37 لاکھ 60 ہزار روپے میں فروخت ہوئے، مجموعی طور شہرمیں 78 ارب روپے کا مویشیوں کی خرید و فروخت کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ برس 16 لاکھ 3 ہزار جانوروں کی فروخت ہوئی، لکھو ڈیر منڈی میں چھوٹے بڑے 2 لاکھ 30 ہزار جانوروں کی فروخت ہوئی۔
ایل ڈی اے سٹی کی مویشی منڈی میں ایک لاکھ 17 ہزار، پائن ایونیون میں 1 لاکھ 78 ہزار اور کاہنہ کاچھا منڈی میں ایک لاکھ 39 ہزار جانوروں کی فروخت ہوئی۔ڈیفنس نائن منڈی میں ایک لاکھ 47 ہزار، کاہنہ رنگ روڈمنڈی میں ایک لاکھ 50ہزارجانوروں کی فروخت ہوئی۔
سگیاں مویشی منڈی میں 2 لاکھ 26 ہزار، این ایف سی ایک لاکھ 35 ہزار، رائیونڈ مانگا منڈی میں ایک لاکھ 11 ہزار جانوروں کی فروخت ہوئی، شاہ پور کانجراں منڈی میں ڈھائی لاکھ جانور، سندر منڈی میں ایک لاکھ 20 ہزار، حضرت عثمان غنی سگیاں منڈی میں ایک لاکھ 72 ہزار جانوروں کی فروخت ہوئی۔
حکام کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہر میں قربانی کا تناسب حج پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے زیادہ رہا۔