سپریم کورٹ آف پاکستان اور لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری

 سپریم کورٹ آف پاکستان اور لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سپریم کورٹ آف پاکستان اور لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری، سپریم کورٹ میں چھ سے دس اپریل تک مقدمات کی سماعت کیلئے تین بنچز تشکیل جبکہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تین ججز چیمبر ورک کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں چھ سے دس اپریل تک مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری کیا گیا جس کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چھ سے دس اپریل تک تین ججز چمبر ورک کریں گے ، ججز میں جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ اسلام آباد میں بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن ،بنچ نمبر دو میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس قاضی محمد امین احمد،  بنچ نمبر تین میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنج چھ اپریل کیلئےتشکیل دیاگیا ہے ، یہ پانچ رکنی لارجربنچ کوروناوائرس کےباعث جیلوں سےقیدیوں کی رہائی کےمتعلق کیس کی سماعت کرے گا۔

دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل رجسٹرارز اور 6 ڈپٹی رجسٹرارز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے  ہیں، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر عبدالناصر کو بطور ایڈیشنل رجسٹرار سروسز تعینات کیا گیا ہے، ان کی جگہ ترقی پانے والے ایڈیشنل رجسٹرار شیخ محمد ندیم کو ایڈیشنل رجسٹرار بجٹ اینڈ فنانس تعینات کیا گیا ہے۔
 ترقی پانے والے ایڈیشنل رجسٹرار سید عابد حسین بخاری کو پروٹوکول اور ریاض حسین شاہد کو ایڈیشنل رجسٹرار آڈٹ تعینات کیا گیا ہے۔ بہتری کارکردگی پر ترقی پانے والے ڈپٹی رجسٹرار حماد احمد سٹاف آفیسر ٹو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
 
 

Shazia Bashir

Content Writer