ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکس سٹائل ایوارڈز کی تیاریاں   

لکس سٹائل ایوارڈز کی تیاریاں   
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ایوارڈ شو ''دی لکس سٹائل ایوارڈز ٹوئنٹی،، کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔شائقین کی اولین پسند  نجی ٹی وی کے سات ڈرامہ سیریلز کو 25 نامزدگیاں مل گئیں۔

لکس سٹائل ایوارڈز میں  ’کہیں دیپ جلے‘ اور ’الف‘ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر نازش جہانگیر اور پہلاج حسن کو ایمرجنگ ٹیلنٹ کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

نازش جہانگیر نے لکس ایوارڈز میں نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس سٹائل‘ میں اس برس نجی ٹی وی نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔