ویب ڈیسک:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ ہوگیا۔
امریکی کروڈ آئل کی قیمت 3.3 فیصد بڑھنے کے بعد 82 اعشاریہ 12 ڈالرفی بیرل ہوگئی، برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں بھی 3 اعشاریہ 3 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 87 اعشاریہ 94 ڈالرہو گئی۔بڑی معیشتوں میں متوقع کساد بازاری کی وجہ سے مانگ کے خدشے پر حالیہ مہینوں میں دونوں اہم معاہدوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
ڈی بی ایس بینک کے توانائی کے تجزیہ کار سوورو سرکار نے توقع کی کہ مزید فوائد حاصل ہوں گے، انہوں نے کہا کہ تیل 100 ڈالر فی بیرل پر واپس آنے سے پہلے صرف وقت کی بات ہو گی، خاص طور پر سال کے آخر تک بڑھنے کا امکان ہے۔