عمر شریف کی نمازِ جنازہ کون پڑھائے گا اور تدفین کہاں ہوگی؟

Umar Sharif Funeral
کیپشن: Umar Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمر شریف مرحوم کی نماز جنازہ سیلانی ویلفئر کے روح رواں مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔

سیلانی ویلفئر کے روح رواں مولانا بشیر احمد فاروقی کی عمر شریف کے گھر آمد، عمر شریف کے بیٹے جواد عمر  کی درخواست پر مولانا بشیر احمد فاروقی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔  نماز جنازہ بلاول ہاؤس کے قریب عمر شریف گراؤنڈ میں ہوگی جبکہ عمر شریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔

  اس موقع  پر مولانا بشیر احمد فاروقی کا کہنا تھا کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں جگہ ملنا نعمت ہے، مولانا بشیر فاروقی نے عمر شریف کے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ دو رکعت نفل پڑھ کر ان کی بخشش کی دعا کریں۔

کامیڈی کنگ لیجنڈ عمر شریف کی میت نیور مبرگ بلدیہ سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے ملنے کے بعد کل یا منگل کو پاکستان روانہ کئے جانے کا امکان ہے۔میت کمرشل پرواز سے لائی جائے گی یا ایئر ایمبولنس سے فیصلہ کل ہوگا۔

 عمر شریف کی میت پاکستان لانے کے لیے کل کلیئرنس ملنے کا امکان ہے ، نیورمبرگ ساؤتھ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے تاہم میت پاکستان منتقلی کے لیے نیورمبرگ بلدیہ سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی ہے ۔ ہفتہ اور اتوار تعطیل کے باعث بلدیاتی دفاتر بند ہیں۔

نیورمبرگ سے کراچی کے لیے کوئی براہ راست پرواز نہیں آتی اس لیے میت ایئر ایمبولینس کے ذریعہ منتقل کئےجانے کا امکان ہے۔کمرشل پرواز سے میت وطن پہنچانے کی صورت میں براستہ فرینکفرٹ یا برلن ، دبئی یا دوحہ سے ہوتے ہوئے میت پاکستان پہنچائی جائے گی ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer