ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذہبی جماعت کا مارچ روکنے میں ناکامی  ،سی سی پی اولاہور کے تبادلے کاامکان

Ghulam mehmood Dogar
کیپشن: CCPO Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی ) مذہبی جماعت کا مارچ روکنے میں ناکامی  پر سی سی پی اولاہور کے تبادلے کاامکان، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے تین سینئر افسروں کے انٹرویو کرلئے۔
 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مذہبی تنظیم کا مارچ لاہور میں روکنے میں ناکامی پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے  سی سی پی او لاہور کی اہم ترین پوسٹ کیلئے 3 افسران کے انٹرویو کیے۔وزیراعلیٰ نےایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض دیو ،ایڈیشنل آئی جی آپریشنزپنجاب شہزادسلطان اورایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ علی عامرملک انٹرویو کیا۔
 یادرہے اطلاعات تھیں کہ  مذہبی تنظیم کا  مارچ نہ روکنے پروزیراعظم پنجاب پولیس پر انتہائی برہم ہیں اور لاہور پولیس کے اعلی افسران کے خلاف ایکشن لینےکا فیصلہ  کیا گیا ہے۔