اعظم خان کا ناقدین کو منہ توڑ جواب، شاندار سنچری کی ویڈیو وائرل

Azam Khan Century highlights
کیپشن: Azam Khan Century
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے قائد اعظم ٹرافی میں اپنی پہلی فرسٹ کلاس سنچری اسکور کرلی۔

ورلڈ کپ سکواڈ سے ڈراپ ہونے والےقومی کرکٹ کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے جنوبی پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیصل آباد کےاقبال کرکٹ سٹیڈیم میں خیبرپختونخوا کے خلاف اپنے فرسٹ کلاس کیرئر کی پہلی سنچری بنائی۔ اعظم خان نے 111 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 99 گیندوں پر 103 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، ان کی اننگز 17 چوکوں اور ایک چھکے سے مزین رہی۔

اعظم خان نے ٹوئٹر پر اپنی سنچری کی جھلکیاں شئیر کرتے ہوئے یہ اننگز اپنے والد (معین خان)  کے نام کردی۔

قبل ازیں جنوبی پنجاب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 85 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں، اعظم خان نے عمران رندھاوا کیساتھ مل کے ٹیم کو مشکل سے نکالا، دونوں بلے بازوں نے شاندار سنچریاں سکور کیں، پہلے دن کے اختتام پرعمران 122 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جنوبی پنجاب نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنا لئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer