تعلیمی کتب میں کلمہ شہادت کی غلط اشاعت، حکام طلب

Lahore High Court on kalma shahdat issue
کیپشن: Lahore High Court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  تعلیمی کتب میں کلمہ شہادت کی غلط اشاعت کیخلاف درخواست پر سماعت عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے 10 نومبر کو جواب طلب کر لیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر ذمہ افسروں کو رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پنجاب حکومت، ایم ڈی پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواستگزار نے موقف اپنایا ہے کہ  پنجاب کریکلم اینڈ ٹیسٹ بک بورڈ نے تیسری جماعت کی اسلامیات کی کتاب شائع کی ہے،  تیسری جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں دوئم کلمہ کے الفاظ حذف کر دیئے گئے۔ تیسری جماعت کی اسلامیات کی کتاب غلطیوں کے باوجود مارکیٹ میں بے دریغ فروخت کی جا رہی ہے۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ کتاب کو مارکیٹ سے واپس لیا جائے،  تعلیمی کتاب میں دوسرے کلمے کی غلط اشاعت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے اور نصابی کتب میں دوئم کلمہ کی درست اشاعت کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تیسری جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں دوسرے کلمہ میں تحریف کرتے ہوئے کلمے کو مختصر کردیا  اور اللہ تعالٰی کی وحدانیت کے اقرار کے الفاظ ختم کر دیئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer