عید کی خوشیوں کا مزہ دوبالا، صارفین کیلئے اچھی خبر

Play station game down loading
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اب صارفین پلے اسٹیشن کی جانب سے عید پر مقبول گیمز مفت میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پلے اسٹیشن نے ویڈیو گیمز کھیلنے کے شوقین صارفین کے لیے عید الفطر پر مقبول گیمز مفت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دے دی ہے۔

سونی پلے اسٹیشن نے اس ماہ بھی سبسکرائبرز کے لیے مقبول ترین گیمز تک رسائی کو ممکن بنا دیا ہے۔سونی کے آفیشل بلاگ پر شائع ہونے والی پوسٹ کے مطابق پلے اسٹیشن پلس کے سبسکرائبرز مقبول ترین ویڈیوگیمز مفت میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

اس ماہ جن گیمز تک رسائی مفت دی گئی ہے ان میں فیفا 22، ٹرائبس آف مڈ گارڈ اور کرس آف دی ڈیڈ گاڈز شامل ہیں۔ سبسکرائبرز ان گیمز کو 3 مئی سے 6 جون تک بنا کسی چارجز کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

پلے اسٹیشن 5 کے سبسکرائبرزصرف 2 ٹائٹلز’فیفا22 ‘ اور’کرس آف دی ڈیڈ گاڈز‘ جب کہ پلے اسٹیشن 5 کے سبسکرائبرز تینوں ٹائٹلز سے مفت میں محظوظ ہو سکتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer