(ناصرعلی) باغوں کے شہر لاہور میں صبح سویرے گہرے بادلوں کے ساتھ ہلکی بارش اور سرد ہوائیں چلنے سے جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید بادل برسنے کی پیش گوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق صبح سویرے ہی آسمان پر گہرے بادل چھا گئے جس کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بیس اور کم سےکم بارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی اوسط رفتار دس ڈگری سینٹی گریڈ رہی اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات نے دن بھر آسمان پر بادلوں کا بسیرا رہنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔