(ملک اشرف) احتساب عدالت نےآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17جون تک توسیع کر دی۔
احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے خواجہ آصف کے آمد سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی، عدالت نے کیس کورٹ نمبر 2 سے اپنی عدالت منتقل کرلیا، خواجہ اصف کو ریفرنس میں ہسپتال سے لا کر عدالت پیش کیا گیا، عدالت کو بتایا گیا کہ خواجہ آصف کا ریمانڈ ختم ہوچکا ہے اس میں توسیع کی جائے۔
عدالت نے خواجہ آصف کی حاضری کے بعد ان کے ریمانڈ میں 17 جون تک توسیع کر دی، عدالت نے پراسکیوٹر کو خواجہ آصف کا ریفرنس جلد پیش کرنے کا حکم دے دیا۔