حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کا عدالت میں اعتراف جرم

حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کا عدالت میں اعتراف جرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کا عدالت میں اعتراف جرم، سیشن عدالت نےملزم کو 34 ہزار جرمانے کی سزا سنا کرمعاملہ نمٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا، ملزم نعیم کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا، ایف آئی اے کے مطابق ملزم نعیم نےغیر قانونی کرنسی ایکسچینج کمپنی بنائی ہوئی تھی جہاں وہ حوالہ ہنڈی کا کاروبار چلارہا تھا۔ پراسیکیوٹرمسعود نسیم نےاپنے دلائل میں کہا کہ ملزم نعیم بیرون ملک رقوم کی غیرقانونی ترسیل میں ملوث تھا اوراس کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا، اس سےملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی جبکہ ملزم نعیم نےعدالت میں اعتراف جرم کیا اور رحم کی استدعا کی، عدالت نے ملزم کو 34 ہزار جرمانہ کی سزاسنا کر کیس کو نمٹا دیا۔

Shazia Bashir

Content Writer