قذافی بٹ:انتخابات 25جولائی کو ہی ہونگے، تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،الیکشن کمیشن نے ترمیم شدہ الیکشن شیڈول جاری کردیا۔ 4 جون سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔ ریٹرنگ افسران کو ہدایات جاری ۔
چیف جسٹس آف ہاکستان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کے احکامات کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چار جون سے آٹھ جون تک وصول کئے جائیں گے اور آٹھ جون کو ہی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ انتخابات دوہزار اٹھارہ کے انتخابات 25 جولائی کو ہی منعقد ہونگے اس تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:آئندہ عام انتخابات 2018ء کے لئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں پر بھی واضح کیا ہے کہ وہ خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فہرستیں بھی 8 جون تک جمع کروائیں۔