قذافی بٹ: الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن 2018 کا شیڈول جاری، کاغذات نامزدگی 2 سے 6 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 19 جون تک اپیلیں دائر سکیں گے۔
الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات 2018 کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ریٹرننگ افسران کل سے یکم جون کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 7 جون کو شائع ہو گی۔امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جون تک کی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 19 جون تک اپیلیں دائر سکیں گے۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں:الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا
ٹربیونلز ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کو 26 جون تک نمٹائیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 جون کو شائع کی جائے گی۔ جبکہ29 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔