ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے  

وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، سمٹ میں علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ای سی او ویژن 2025 کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ای سی او رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں علاقائی تجارت، توانائی اور رابطے کے فروغ پر زور دیں گے۔