لاہور میں بلا تعطل گیس فراہمی کا میگا پراجیکٹ تیار

لاہور میں بلا تعطل گیس فراہمی کا میگا پراجیکٹ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہورریجن نے شہر میں بلا تعطل گیس فراہمی کا میگا پراجیکٹ تیار کرلیا، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے برکی روڈ، ڈیال گاؤں اور صوئے آصل کے مقام پر 5 ارب 70 کروڑ روپےکی لاگت سےسیلزمیٹرسٹیشنزتعمیر کرنے کی منظوری دیدی۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی شہر میں مزید تین ایس ایم ایس تعمیر کر کے بلا تعطل گیس فراہمی کو یقینی بنا سکےگی، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شہر کے اطراف میں سیلز میٹر سٹیشن تعمیر کرنے کی منظوری دیدی ہے، جس پر 5 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت آئیگی، اس سے قبل شاہدرہ اور موہلنوال سیلز میٹرسٹیشنز کی مدد سے شہر کو گیس سپلائی کی جا رہی ہے۔

دساویزات کے مطابق پھول نگر سے صوئے آصل تک 24 انچ قطر کی 48 کلو میٹرلائن بچھائی جائیگی اور صوئے آصل سے 16  انچ قطرکی 27 کلو میٹر پائپ لائن برکی روڈ تک بچھائی جائیگی، اسی طرح برکی روڈ سے 8 انچ قطر کی 16 کلومیٹر نئی پائپ لائن بچھا کر سٹیشنز کو ملایا جائیگا۔

شہرکے اطراف میں سٹیشنز کی تعمیرسے گیس پریشر میں کمی کے واقعات کم ہوجائیں گے، سوئی ناردرن گیس ڈیڑھ سال کے دوران میگا پراجیکٹ کی تکمیل کرے گی

Sughra Afzal

Content Writer