موٹرسائیکل، گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹ والے اب پکڑے جائیں گے

موٹرسائیکل، گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹ والے اب پکڑے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) شہری ہو جائیں ہوشیار، فینسی، غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے خلاف شکنجہ تیار، اب چالان کے بجائے 15 جنوری سے غیر نمونہ اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں اور موٹرسائیکل بند، مقدمات بھی درج ہوں گے۔       

تفصیلات کے مطابق جعلی و غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے والوں کے لئے شکنجہ تیار کر لیا گیا، اب جعلی و غیر نمونہ نمبر پلیٹ استعمال کرنے والوں پر مقدمات درج ہونگے جب کہ گاڑیاں اور موٹرسائیکل بھی بند کر دیئے جائیں گے۔

سی ٹی او لاہور ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ کارروائی سے پہلے شہریوں کو بھرپور آگاہی بھی فراہم کی جائے گی جبکہ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے محکمہ ایکسائز سے جاری شدہ نمبر پلیٹس کا ہی استعمال کریں۔ 15 جنوری سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگائے جائیں گے.

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ سکول و کالجز، بس اڈوں، اسٹینڈز پر غیر نمونہ نمبر پلیٹس کی روک تھام کیلئے ٹریفک لیکچرز بھی دیئے جائیں گے۔ قبل ازیں جعلی و غیر نمونہ نمبر پلیٹ استعمال کرنے پر چالان ہوتا تھا۔