دلشاد راؤ :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اعلان کردہ ایک اور منصوبہ مکمل کر دیا گیا، ویمن ہاسٹل 8 ماہ میں تعمیرکردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ،پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے ویمن ہاسٹل 8 ماہ میں تعمیرکردیاگیا۔
ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ3منزلہ ویمن ہوسٹل پرتعمیراتی کام ماہ مئی میں شروع کیاگیا،دن رات تعمیراتی کام کی بدولت اس منصوبہ کو 8ماہ میں مکمل کیا گیا،ویمن ہاسٹل میں200خواتین ملازمین قیام کر سکتی ہیں۔
صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات نے بتایا کہ منصوبہ پر 500 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔