ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوزکی تبدیلی کے لیے لسٹیں تیار کرلی گئی ہیں۔

نگران حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور کے تمام ایس ایچ اوز تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پولیس نے ایس ایچ اوز کی تعیناتیوں تبدیلیوں پر ورکنگ مکمل کر لی ہے اور شہر کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوزکی تبدیلی کے لیے لسٹیں تیار ہوچکی ہیں۔

تعیناتی کی لسٹوں کو الیکشن کمیشن کی منظوری کیلئے بھجوا دیا گیا ہے، اور الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد تمام تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 25 مئی کے واقعہ کو بنیاد بنا کر کئی ایس ایچ اوز کو ہٹایا گیا تھا، اب سابق دور حکومت میں ہٹائے گئے ایس ایچ اوز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔