ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

عمران خان کا حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان وزیراعظم کی جانب سے طلب کی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عمران خان کی اے پی سی میں عدم شرکت کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وسائل کا رخ پکڑ دھکڑکی طرف ہے، غداری کے مقدمے درج کر کے آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ہمارے خلاف مقدمے درج کیے جارہے ہیں تو ان کے ساتھ کیسے بیٹھ سکتے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت جان بوجھ کر الیکشن کے انعقاد سے متعلق ابہام پیدا کررہی ہے، گورنر ز الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے تیار نہیں، ملک کے 22 کروڑ عوام کسی کو اپنا حق چھننےکی اجازت نہیں دیں گے، جمعرات تک الیکشن کا فیصلہ ہو جائے گا