ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی ماحول مزیدگرم: نواز، زرداری مسلسل رابطے میں

سیاسی ماحول مزیدگرم: نواز، زرداری مسلسل رابطے میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سیاسی ماحول مزیدگرم ہونےلگا، حکومت کوٹف ٹائم دینےکیلئےاپوزیشن کےبڑوں میں ایک اوررابطہ ہوگیا۔ سابق صدرآصف زرداری اورسابق وزیراعظم نوازشریف کےدرمیان چندروزمیں چوتھی بارفون پرگفتگوہوئی۔
کیاکوئی بڑاسیاسی دھماکاہونےجارہاہے؟  سابق صدرآصف زرداری اورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواجس میں ملکی سیاسی صورتحال اورپی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک پرتبادلہ خیال کیاگیا۔۔دونوں رہنماؤں کےدرمیان چندروزمیں چوتھی بارٹیلیفون پرگفتگو ہوئی ہے۔
سینئرتجزیہ کارحامدمیرنےآصف زرداری اورمیاں نوازشریف کےدرمیان رابطےکوموجودہ سیاسی حالات میں اہم پیشرفت قراردیااورکہادونوں رہنماوں میں پی ڈی ایم کی تحریک کےحوالےسےتفصیلی گفتگو ہوئی ہے، سینئرتجزیہ کارحامدمیرکاکہناتھاکہ دونوں رہنماؤں نےاتفاق کیاکہ پیپلزپارٹی اورن لیگ سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں لاہورکاجلسہ کامیاب بنانےکیلئےپورازورلگائیں گی۔
سینئرتجزیہ کارحامدمیرکےمطابق سابق صدرآصف زرداری اورمیاں نوازشریف کےمولانافضل الرحمان اوردیگرجماعتوں کےقائدین سےرابطےجاری ہیں۔توقع ہےاپوزیشن کےدونوں بڑےپی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں بھی آئن لائن شرکت کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer