ٹویٹر سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف  سنگین مقدمہ درج

Twitter handle involved in spreading hate against Pakistani institutions booked, FIA, FIR, City42, Islamabad
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد  میں ایف آئی اے نے سانحہ نو مئی میں ملوث کرداروں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ  تیز کر دیا۔ ٹوئیٹر پر نو مئی کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر شئیر کر کے اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج  کر لیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملوث ملزمان نے “نیا پاکستان “ کے ٹوئیٹر ہینڈل سے انتشار پھیلانے کے ٹوئیٹ کیے تھے۔  ملزمان نے افواج پاکستان کے خلاف ٹوئیٹر پر نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے تھے۔  ملزمان نے مارشل لا لگانے اور فوج میں بغاوت پر مبنی مواد بھی شئیر کیا ۔ ایف آئی اے نے اکاونٹ کا سراغ لگا کر ہینڈلرز کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔ چار ملزمان “نیا پاکستان “ کا ویریفائڈ اکاؤنٹ چلا کر انتشار پھیلا رہے تھے۔  ٹوئیٹر نے بھی زیر تفتیش اکاونٹ ہینڈلرز کے ملک مخالف ٹوئیٹ کرنے کی تصدیق کی ۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ایف آئی اے نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا

جرم میں ملوث پائے گئے  چارملزمان نے “نیا پاکستان “ کے ٹوئیٹر ہینڈل سے انتشار پھیلانے کے ٹوئیٹ کیے تھے۔ ملزمان نے افواج پاکستان کے خلاف ٹوئیٹر پر نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے تھے۔ ملزمان نے مارشل لا لگانے اور فوج میں بغاوت پر مبنی مواد بھی شئیر کیا ۔ ایف آئی اے نے اکاونٹ کا سراغ لگا کر ہینڈلرز کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔