امتحانات میں ناکامی، 6 طلباو طالبات نے خودکشی کر لی

امتحانات میں ناکامی، 6 طلباو طالبات نے خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مصر میں امتحانات میں ناکامی پر دلبرداشتہ طلباو طالبات نے خودکشی کر لی ۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں ہائی سکول کے 6 طلبا اور طالبات نے بعض مضامین میں فیل ہونے پر اپنی جان لے لی، مصر کے جنوب میں واقع سوہاج گورنری کی ایک طالبہ نے امتحانات کے نتائج آنے کے کچھ دیر بعد زہر پی کر خود کشی کر لی، قلیوبیہ گورنری کے طوخ شہر میں 2 طالبات نے امتحان میں ناکامی کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر اپنی جان دے دی جبکہ گورنری سے منسلک شہر کفر شکر میں بھی ایک طالبہ نے امتحانات میں نمبر کم آنے پر کیڑے مار دوا پی کر خود کشی کر لی۔

 شرقیہ گورنری میں بھی ایک طالبہ نے گھر والوں کے غصے کے ڈر سے امتحان میں فیل ہونے پر اپنے بیڈ روم میں گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی ،بلبیس شہر میں ایک طالبہ نے ہائی اسکول کے امتحان میں ناکامی کے بعد اپنی جان لے لی اور اس کی جان بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔

 شمالی مصر میں قلیوبیہ کی گورنری میں واقع شہر طوخ نے امتحان میں ناکامی پر طالبہ نے خود کشی کی۔ حکام کو ایک ہائی اسکول کی طالبہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ طالبہ نے امتحان میں فیل ہونے پر زہرہلی دوا پی لی تھی جسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر