بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے سپورٹس ویلی میں پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم متعارف کروانے کا اعلان

ceo blue world city
کیپشن: blue world city
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلیو ورلڈ سٹی  کی جانب سے سپورٹس ویلی  میں  پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم متعارف کروانے  کا اعلان, چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر نے کہا بلیو ورلڈ سٹی سپورٹس ویلی کی بدولت ملک میں بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
تفصیلات کےمطابق دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی  یعنی بلیو ورلڈ سٹی کی سپورٹس ویلی کے حوالے سے راولپنڈی میں خصوصی تقریب  کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر، سی ای او چوہدری ندیم اعجاز اور بلیو ورلڈ سٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیداران  سمیت راولپنڈی،اسلام آباد کے رئیل سٹیٹ ڈیلرز اور سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

اس موقع پر بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ کو حج اکبر کی سعادت حاصل ہونے  کی  خوشی میں تمام شرکا ء کی آبِ زم زم اور عجوہ کھجوروں سے تواضع کی گئی جبکہ  تقریب کے دوران بلیو ورلڈ سٹی میں متعارف کرائی گئی سپورٹس ویلی کے اہم فیچرز اور سہولیات کے حوالے سے بھی  شرکاء کو  آگاہ کیا گیا۔ 
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر نے کہا کہ دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی  میں عالمی معیار  کے مطابق سپورٹس ویلی  متعارف کروا رہے ہیں جو پاکستان کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ اور   ملکی سپورٹس کی دنیا میں ایک انقلاب ثابت ہو گی۔ سپورٹس ویلی کا  سب سے اہم فیچر اس میں  تعمیر کیا جانے والا پاکستان کا سب سے بڑا سٹیڈیم ہے۔

جس میں پچپن ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہو گی جبکہ سٹیڈیم کے اطراف میں کثیر المنزلہ  کمرشل و رہائشی  اپارٹمنٹ بلڈنگز   تعمیر  کی جائیں گی جہاں سے بیٹھ کر سٹیڈیم میں جاری میچز دیکھ سکیں گے۔ بلیو ورلڈ سٹی میں عالمی معیار کے فیچرز متعارف کروا کر پاکستانی  رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو روایتی انداز سے ہٹ کر جدید انداز میں استوار کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ 
سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز  کا کہنا تھا کہ سپورٹس ویلی  متعارف کرانے کا مقصد دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی میں سپورٹس ٹورازم کو فروغ دینا ہے۔ڈیفنس روڈ سے آسان رسائی پر واقع سپورٹس ویلی  میں بنائے جانے والے سٹیڈیم کے اطراف میں کمرشل سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

  سپورٹس ویلی بلیو ورلڈ سٹی میں ٹارچ ہوٹل، ویلاجیو مال اور سپورٹس کلبز کے ساتھ ساتھ سائیکلنگ ٹریکس، ہاکی ، والی بال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال اور ٹینس کورٹ سمیت کھیلوں کی دیگر سہولیات بھی رہائشیوں کو دستیاب ہوں گی۔اسی طرح   بلیو ورلڈ سٹی میں تعمیر کی جانے والی بلیو مسجد استنبول کا ریپلیکا بھی سپورٹس ویلی سے متصل ہے جس کی بدولت یہاں  دیگر سیاحتی سرگرمیاں بھی فروغ پائیں گی۔

ملکی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں منفرد اور جدید منصوبے متعارف کروا کر اسے  عالمی معیار کے مطابق ترقی  کی راہ پر گامزن کرنا    چاہتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer