کچن کیسےچلےگا؟ شہری قیمتیں دیکھ کر پریشان!

کچن کیسےچلےگا؟ شہری قیمتیں دیکھ کر پریشان!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کچن کیسےچلےگا؟ شہری اشیا خورونوش کی قیمتیں دیکھ کر پریشان!چکن  کی قیمت میں 11روپے کا اضافہ جس کے بعد چکن194 روپے فی کلو کاہوگیا ہے۔
  تفصیلات کے مطابق  مارکیٹ میں برائلرمرغی کے گوشت کے ریٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، چکن کی قیمت میں مزید 11 روپے کلو اضافہ جس کے بعد  چکن194 روپے فی کلو کاہوگیا ہےجبکہ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 126 روپے، پرچون ریٹ 134 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ مارکیٹ میں فارمی انڈے 162 روپے درجن، پیٹی 4 ہزار 740 روپے کی فروخت کی جارہی ہے۔

سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتوں اور سرکاری نرخنامے  میں تضاد دیکھنے میں آیا ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق ادرک چائنہ 305روپے فی کلوگرام جبکہ اوپن مارکیٹ میں 360 روپے فی کلوگرام فروخت ہورہی ہے۔ آلو 55 روپے فی کلو ہے جبکہ 60 میں فروخت ہورہاہےاسی طرح  پیاز کا سرکاری ریٹ  37روپے فی کلوگرام ہےجو 60 روپے فی کلو  میں  فروخت ہورہا ہے، بینگن 57 روپے فی کلوگرام، 80 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے، پھول گھوبی 73 روپے فی کلوگرام، 120 روپےفی کلو میں فروخت ہورہا ہے، سبز مرچ 73 روپے فی کلوگرام، 120 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، کھیرا فارمی 42 روپے فی کلوگرام, 60 روپے فی کلو میں فروخت ہورہاہے، ٹماٹر 58 روپے فی کلوگرام, 80 روپے فی کلوگرام میں فروخت، لہسن ہرنائی 220 روپے فی کلوگرام، 320 روپے فی کلو میں فروخت، میتھی 187 روپے فی کلوگرام، مٹر 197 روپے فی کلوگرام، 280 روپے فی کلو میں فروخت، ٹینڈے دیسی کالے 160، بھنڈی 120، گاجر چائنہ 130 اور کریلے 160 روپےفی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔
 

ادارہ شماریات کے  تازہ اعدادو شمار کے مطابق شہری علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 42.40 اور  پیاز 34.53 فیصد، خوردنی گھی 6.70 فیصد اور خوردنی تیل 6.56 فیصد مہنگا ہوا۔ دیہی علاقوں میں سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل 33.43 اور گھی 30.41 فیصد مہنگا ہوا۔ ماہانہ بنیادوں پر چینی کی قیمتوں میں 5.08 فیصد، آلو اور دال چنا کی قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے  تازہ اعدادو شمار کے مطابق  سالانہ بنیادوں پردیہات میں ٹماٹر 26.85 ، دال مونگ 22.33 اور آلو 13.77 فیصد سستے ہوئے۔ سالانہ بنیادوں پر شہروں میں آلو 16.17 فیصد اور پھل 13.93 فیصد سستے ہوئے۔  شہری علاقوں میں دال مونگ 11.36، چکن 10.07 فیصد سستا ہوا۔ دال ماش 5.18 اور دال مسور 1.24 فیصد سستی ہوئی۔ دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 101.63 فیصد مہنگا ہوا۔ پیاز 47.62، آلو 12.66 اور سبزیاں 5.16 فیصد مہنگی ہوئیں۔  سالانہ بنیادوں پر دیہات میں انڈے22.37 اور  چینی 21.46 فیصد مہنگی ہوئی۔