چیف جسٹس پاکستان کا ادویات کی قیمتیں منجمد کرنے کا حکم

 چیف جسٹس پاکستان کا ادویات کی قیمتیں منجمد کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کو ملک بھر میں ادویات کی قیمتیں منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

تفصٰیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف از خود نوٹس کی سماعت کی، چاروں چیف سیکرٹریز اور ایڈووکیٹس جنرلز کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے موقف اختیار کیا کہ کمپنیوں نے 2013ء سے پہلے از خود قیمتیں بڑھائیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔تحریک انصاف کیلئے پنجاب میں حکومت بنانا بڑا امتحان بن گیا

انھوں نے عدالت کو بتایا کہ 2015ء کی پالیسی کے تحت 2 ہزار کیسز نمٹائے گئے جبکہ ادویات پر بار کوڈ شائع کرنے کیلئے 2 سال کا وقت دیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ عدالت پالیسی معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتی، بار کوڈ کی اشاعت کیلئے فارماسوٹیکل انڈسٹری اور دیگر سٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر عمل درآمد کروائیں۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔زندہ دل لاہوریوں کیلئے بڑا تحفہ

 چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ ادویات کی قیمتوں کے کیس کے بعد ہیپاٹائٹس سی اور گردوں کی بیماریوں کے علاج کیلئے کام کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نے مزید ریمارکس دیئے کہ ہیپاٹائٹس سی کے تدارک کے لائحہ عمل کیلئے سیمینار کرانے کی ضرورت ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer